گوہاٹی۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں کوروناوائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور کئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اس دوران گوہاٹی میں ایک موٹر سیکل سوار نے پولیس سے بچنے کیلئے اپنی رفتار تیز کردی اور سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گیا جہاں اس کی برسرموقع موت ہوگئی۔ اسی طرح مدھیہ پردیش کے بھوپال میں شراب کے عادی 50 سالہ ایک شخص نے بیئر کی بوتل میں رکھے ہوئے ایسیڈ کو پی لیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ دونوں حادثات کی تحقیقات جاری ہیں۔