کورونا کی پانچویں لہر، دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے خدشات

   

پیرس : فرانس میں کورونا کی پانچویں لہر کا آغاز ہوگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران روزانہ کیسوں کی رفتار انتہائی تیز ہوگئی یہ۔ 7روز کے دوران کورونا کیسوںکی اوسط 17 ہزار 153 تک پہنچ گئی جو پچھلے ہفتے صرف 8 ہزار 458 تھی۔ ملائیشیا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4ہزار854 نئے کیس رپوٹ ہوئے ہیں، جبکہ مزید 24 مریضوں کی موت کے ساتھ اس جان لیوا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ میں بھی 205نئے کیس سامنے آگئے ہیں،جس کے بعد کیسوں کی کل تعداد 7ہزار54 ہو گئی۔ وزارت صحت کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ سے 175 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر سے صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے اور دنیا ایک اور لاک ڈاؤن کی جانب بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب یورپی ملک بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں کورونا پابندیوں کے خلاف نکالے جانے والے جلوس اور پولیس کے تصادم کے نتیجہ میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔