کورونا کے سب سے زیادہ اموات کے معاملے دنیا کا پانچواں ملک بنا میکسیکو

   

میکسیکو سٹی۔میکسیکو کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے ہونے والی سب سے زیادہ اموات کے معاملے میں فرانس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا پانچوان ملک بن گیا ہے ۔یہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 7000نئے معاملے درج کئے گئے اور پانچ سو سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی۔وزارت صحت نے ہفتے کو یہاں اطلاع دی۔وزارت کے وبائی مرکز کے ڈائریکٹر جوس لوئس الومیا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا،‘‘ملک میں کورونا کی وجہ سے آج تک 30366 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔میکسیکو میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے 6914 نئے معاملے درج کئے گئے۔