کورونا کے فعال کیسیسمیں مسلسل اضافہ

   

نئی دہلی :ملک میں کورونا کے فعال معاملوں میں اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں426ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں۔جمعرات کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 4,623 ہو گئی ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5,30,790 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 327 بڑھ کر 4,41,57,297 تک پہنچ گئی ہے ۔ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ24گھنٹوں میں 9520 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں220,64,80,756 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ ملک میں متاثرین کی کل تعداد 4,46,92,710ہے ۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 125 فعال کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔