کورٹلہ میں کانگریس پارٹی کا شدید احتجاج

   

کورٹلہ : ریاستی صدر یوجنا کانگریس آئی پارٹی شیوسینا ریڈی کی اپیل پر صدر کل ہند کانگریس آئی پارٹی سونیا گاندھی کے خلاف کئے گئے غیر شائستہ ریمارکس کرتے ہوئے انہیں ذلیل کرنے کی کوشش کرنے والی مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے جمعہ کے دن مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کا پتلہ نذر آتش کیا گیا ۔ اس موقع پر یوجنا کانگریس آئی پارٹی کے صدر بال ریڈی نے کی گئی اپنی تقریر میں کہا کہ مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے عوام کا جینا دشوار ہوگیا ہے ۔ سمرتی ایرانی اپنی بیٹی پر لگائے گئے الزامات کے مدنظر پارلیمنٹ میں پوچھے گئے سوالوں کے مناسب انداز میں جواب دینے کے بجائے سمرتی ایرانی صدر کل ہند کانگریس آئی پارٹی سونیا گاندھی کی عزت نفس کو ٹھیس پہونچانے والے ریمارکس کرنا ٹھیک بات نہیں ہے ۔ انہوں نے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی سے سونیا گاندھی صدر کل ہند کانگریس آئی پارٹی سے برسرعام معافی مانگنے اور عوام جو کئی مسائل سے دوچار ہیں اوران کی مشکلات کے حلکے لئے کوشش کرنے کی اپیل کی ۔