کورین کمپنی کاسعودی عرب میں عنقریب کار پلانٹ

   

سیول : جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے کہا ہے کہ ہاینڈائی موٹر گروپ سعودی عرب میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ(پی آئی ایف) کے ساتھ مشترکہ طور پر کار پلانٹ تعمیر کرے گا۔ ریاض کے دورے کے دوران ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنوبی کوریا کے صدر نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں سعودی سرمایہ کاری فنڈ، پی آئی ایف اور ہاینڈائی، کوریا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی نے پلانٹ لگانے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے۔ ملک کے اس پہلے بڑے پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 50,000 الیکٹرک اور گیس سے چلنے والی کاریں ہوں گی اور یہ مشرق وسطیٰ میں جنوبی کوریا کی پہلی آٹوموبائل فیکٹری ہو گی۔