بوگوتا:کولمبیا نے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے پھیلنے کے مد نظر ایک ماہ کیلئے برازیل کی پروازیں رد کر دی ہیں۔ کولمبیا کے صدر ایوان ڈیوک نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا،‘برازیل میں پائے گئے کورونا کے نئے اسٹرین کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے میں نے اور وزارت صحت نے جمعہ کو ایک ماہ تک وہاں کی پروازیں معطل کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محض مسافر طیارے ہی معطل رہیں گے اور مال بردار طیاروں کا آپریشن جاری رہے گا۔ 18 سے 27 جنوری کے مابین برازیل سے یہاں آنے والے افراد کو 14 دنوں کے ‘سیلف آئیسولیشن’ میں رہنے کی صلاح دی گئی ہے ۔