کولمبیا کے وزیر دفاع کورونا پازیٹو

   

ماسکو: کولمبیا کے وزیر دفاع کارلوس ہولمس ٹروجیلو کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔کولمبیا کی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر ٹروجیلو کو برنکیولا شہر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ سٹی میئر جیمی پوماریزونے بتایا کہ مسٹر ٹروجیلو کا علاج چل رہا ہے اور اس سے ان کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔مسٹر ٹروجیلو کورونا سے متاثر ہونے والے دوسرے وزیر ہیں ۔