کولنز کی حیران کن کامیابی

   

فلوریڈا۔ غیر سیڈڈ امریکی ڈینیئل کولنز نے ڈبلیو ٹی اے 1000 میامی اوپن میں نمبر4 سیڈ ایلینا رائباکیناکو 7-5، 6-3 سے شکست دے کر اپنے کیریئر کے سب سے بڑے خطاب پر قبضہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کی طرف سے 2 گھنٹے اور 2 منٹ کے زبردست مقابلے میں، 30 سالہ کولنز نے اپنے کیریئر کا تیسرا ڈبلیو ٹی اے سنگلز خطاب اور پہلا ڈبلیو ٹی اے 1000 خطاب حاصل کیا اور کسی بھی ایونٹ میں اپنا پہلاخطاب اپنے نام کرنے کے لیے مشکل جیت کو اپنے نام کیا ۔2021 کے بعد کی ڈبلیو ٹی اے سطح کی یہ انکی بڑی کامیابی ہے ۔ اس نے اپنے آخری 21 میچوں میں سے 17 جیتے، اور گزشتہ رات کی کامیابی کے ساتھ اس میں ایک اور عدد کا اضافہ ہوا ہے، امریکی کھلاڑی اگلے ہفتے جاری ہونے والی عالمی درجہ بندی میں 22 ویں مقام پر پہنچ جائیں گی۔