نئی دہلی : کولڈرنک پینا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے۔ جب بھی موقع ملتا ہے کولڈ ڈرنکس پیتے ہیں، یہ جانے بغیر کہ یہ ہماری صحت کیلئے کتنا خطرناک ہے۔ کولڈ ڈرنکس پینے سے گردے، جگر، جلد اور جسم کے دیگر کئی حصوں سے متعلق بیماریاں انسانوں کو کھا رہی ہیں۔ دراصل کولڈ ڈرنکس میں چینی کی مقدار اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ یہ ہمارے جسم کو بیمار کردیتی ہے۔ویری ویل فٹ کی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق ایک کوکا کولا میں تقریباً 10 چائے کے چمچ چینی ہوتی ہے۔ یہ تقریباً 39 گرام ہوتی ہے۔ جبکہ اورنج سوڈا میں 12 چمچ چینی ہوتی ہے۔ دوسری طرف، اگر آپ پیک بند سیب کا رس پی رہے ہیں، تو اس میں بھی تقریباً 10 چائے کے چمچ چینی بھی ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ انرجی ڈرنکس اور پیک شدہ ناریل کے جوس میں بھی چینی بھری ہوئی ہے۔کولڈرنک پینے میں جتنا مزہ آتا ہے، اس کا نقصان اس سے زیادہ ہے۔