کولکتہ پولیس کمشنر سے الیکشن کمیشن کی وضاحت طلبی

   

کولکتہ یکم/ فروری(سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کی میٹنگ سے کلکتہ پولیس کمشنر راجیو کمار کی غیر حاضری پر چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے بنگال حکومت سے وضاحت طلب کی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے داخلہ سیکریٹری اتری بھٹاچاریہ کو خط لکھ کر وضاحت طلب کی ہے ۔کل منعقد ہوئی الیکشن کمیشن کے فل بنچ کی میٹنگ میں کلکتہ پولیس کمشنرراجیو کمار خود جانے کے بجائے اسپیشل کمشنر جیانتا کمار باسو کو اپنی نمائندگی کیلئے بھیجا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر اروڑا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے داخلہ سیکریٹری سے راجیو کمار کی غیر موجودگی پر وضاحت طلب کی ہے ۔