کولہا پور میں ماحول بدستور کشیدہ

   

کولہا پور: مہاراشٹرا کے ضلع کولہا پور میں اتوار کو ضلع نظم و نسق کی جانب سے قبضوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے سبب اور اس سے پہلے وشال گڑھ علاقہ میں پیش آئے تشدد کے بعض ماحول بدستور کشیدہ ہے۔ اس تناظر میں کولہاپور کے ایم پی شاہو مہاراج چھترپتی نے منگل کو وشال گڑھ کا دورہ کیا اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے شاہو مہاراج کو متنازعہ علاقہ وشال گڑھ قلعہ جانے سے روک دیا۔ شاہو مہاراج نے وشال گڑھ میں شرپسند عناصر کی غنڈہ گردی سے متاثر ہونے والی مسجد کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر مقامی افراد نے شاہو مہاراج کو اپنی شکایات سے واقف کرایا۔