کومین بارسلونا کے نئے کوچ

   

بارسلونا۔ بارسلونا نے گذشتہ ہفتے چمپئنز لیگ میں جرمن چمپئن بایرن میونخ کے خلاف 2۔8 کی شرمناک شکست کا سامنا کرنے کے بعد رونالڈکومین کو نیا کوچ مقررکیا ہے ۔ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا نے اپنے کوچ کیوکیو سیٹین کو برطرف کرنے کے بعد کومین کو نیا کوچ مقرر کیا ہے ۔ بارسلونا نے بایرن میونخ سے شرمناک شکست کے پیش نظر ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا اور سیٹین کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔