نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسوڈیا نے جمعرات کو کہا کہ پارٹی کے کونسلر رام چندر کے اپنی فیملی میں دوبارہ شامل ہونے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کو بڑا جھٹکہ لگا ہے ۔ کونسلر نے کہا کہ میں عام آدمی پارٹی کا سپاہی ہوں۔ میں نے ایک غلط فیصلہ کیا تھا، لیکن اب میں اپنے خاندان میں دوبارہ واپس آ گیا ہوں۔ میں عام آدمی پارٹی کے تمام کارکنوں کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ آج ہم اپنے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی سے دور نہیں رہیں گے ۔