کونسل کے عبوری صدر نشین وی بھوپال ریڈی کی میعاد مکمل

   

چیمبر میں تہنیت پیش کی گئی ، غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا ۔ محمد فاروق حسین
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ قانون ساز کونسل کے عبوری صدر نشین وی بھوپال ریڈی کی آج میعاد مکمل ہوگئی ۔ جس پر صدر نشین کونسل کے چیمبر میں ان کی وداعی تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ۔ اس پروگرام میں کونسل کے وہپ ایم ایس پربھاکر ارکان قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین ٹی چنپا ریڈی سکریٹری تلنگانہ قانون ساز اسمبلی وی نرسمہا چاریلو ویمن فینانس کارپوریشن صدر نشین اے للتا سابق چیف وہپ پی سدھاکر ریڈی کے علاوہ کونسل کے عہدیدار اور ملازمین موجود تھے ۔ محمد فاروق حسین نے کہا کہ وی بھوپال ریڈی نے کونسل میں غیر جانبداراری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوان میں تمام جماعتوں کے ارکان کو عوامی مسائل پیش کرنے کا مکمل مواقع فراہم کیا ۔ ایوانوں میں جماعتوں کی نمائندگی کے بجائے عوامی مسائل کو پیش کرنے کا مکمل مواقع فراہم کیا بلکہ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو عوامی مسائل پیش کرنے کا موقع دیا ۔ کونسل کے تمام ارکان سے بہتر تعلقات کو قائم رکھا ایوان میں زیادہ سے زیادہ مسائل کو پیش کرنے میں ارکان کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور ساتھ ہی وزراء سے جوابات دلاتے ہوئے ارکان کو پوری طرح مطمئن کیا ۔۔ ن