کووند کیلئے فضائی گوشہ کھولنے سے پاکستان کا انکار

   

اسلام آباد ؍ نئی دہلی ، 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ہفتہ کو ہندوستان کی یہ درخواست مسترد کردی کہ صدرجمہوریہ رامناتھ کووند کو آئس لینڈ کیلئے اُن کی فلائٹ کو اس کا فضائی گوشہ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے کووند کو اپنی پرواز برائے آئس لینڈ کیلئے اس کا فضائی گوشہ استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ اس کے چند گھنٹوں میں ہندوستان نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ایسے یکطرفہ فیصلوں کی ’’بے اثری‘‘ کو سمجھے۔ قریشی نے سرکاری ’پی ٹی وی‘ کو بتایا کہ یہ فیصلہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم عمران کی منظوری سے کیا گیا۔ کووند آئس لینڈ، سوئٹزرلینڈ اور سلوینیا کے دورے پر پیر کو روانہ ہورہے ہیں۔