کووڈسے لڑائی :مودی کو ہنوز ’متوازن حکمت عملی ‘ کا انتظار

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 11مئی ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کووڈ۔19بحران سے نمٹنے کیلئے ’’ متوازن حکمت عملی‘‘ اختیار کرنے کی اپیل کی ۔ جب کہ انہوں نے اس وباء سے لڑائی میں آگے بڑھنے کے تعلق سے ریاستوں سے تجاوز طلب کئے ۔اس دوران مہلک وائرس کی جانچ میں مزید کئی افراد مثبت پائے گئے جس کے سبب ملک گیر تعداد 70ہزار کے نشانہ سے آگے چلی گئی ہے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد 2,200سے تجاوز کرگئی جن میں زیادہ تر مریض مہاراشٹرا ، ٹاملناڈو اور گجرات میں فوت ہوئے ۔ ویڈیو کانفرنس میں چیف منسٹروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مودی نے وہ مسائل اُجاگر کئے جو سماجی و جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصولوں کی عدم تعمیل کی وجہ سے بڑھ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے رہنمایانہ خطوط کی عمل آوری میں لاپرواہی برتی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج یہ یقینی بنانا رہے گا کہ انفکشن دیہات میں پھیلنے نہ پائے ۔ گجرات میں 347تازہ کیس اور مزید 20اموات دیکھنے میں آئے جن میں سے صرف احمد آباد کے 268معاملے اور19مریضوں کی موت شامل ہے ۔ (متعلقہ خبر صفحہ 3پر )