بودھن ۔ شکیل عامر رکن اسمبلی بودھن نے گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل بودھن میں انہوں نے میڈیا سے کہا کہ اینٹی کوویڈ ویکسن نہ لینے والوں کو فیر پرائس شاپ سے ہر ماہ جاری کردہ چاول کی سربراہی روک دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کووڈ پر قابو پانے ویکسن لینا ہی واحد حل ہے ۔ شکیل عامر نے کہا کہ یہاں حاملہ خواتین اور شیرخوار بچوں کی تشخص کیلئے مزید دو گیاناکولوجسٹ ڈاکٹرس کا تقرر عمل میں لایا جائے گا ۔ فی الفور صرف ایک گیاناکولوجسٹ ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے مریضوں کو گھنٹوں قطار میں ٹہر کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے دواخانے میں بنیادی سہولت بیٹھنے کیلئے کرسیاں اور پینے کیلئے پانی کی قلت کو محسوس کرتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل ڈاکٹر ودیا کو کرسیاں اور واٹر فلٹرس کا انتظام کرنے کی ہدایت دی اور ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کے ساتھ طلب کی گئی میٹنگ میں انہوں نے بتایا کہ آئی سی یو میں 15 بیڈس ہمیشہ تیار رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے میں تاخیر نہ ہو شکیل عامرنے اس جرنل ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں شیرخوار بچوں کی نگہداشت کیلئے ایک خصوصی عصری سیکشن قائم کرنے کیلئے درکار تمام عصری مشنری فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ شکیل عامر نے کہا کہ شکر نگر اور اچن پلی سے اس سرکاری ہاسپٹل تک پہونچنے میں وہاں کے مریضوں کو طویل فاصلہ طئے کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نظام شوگر فیاکٹری شکر نگر کے سابقہ بند جرنل ہاسپٹل میں بہت جلد اس ماہ کے دوران ہی ایک پرائمری ہیلت سنٹر قائم کیا جائے گا ۔