کووڈ ٹیکہ اندازی مہم میں 197.74 کروڑ ویکسین لگائی گئی

   

نئی دہلی : قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 197.74 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 8 بجے تک 197 کروڑ 74 لاکھ 71 ہزار 41 ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ 67 ہزار 503 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 11,793 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد چار کروڑ 34 لاکھ 18 ہزار 839 ہو گئی ہے ۔ ملک میں ہفتہ وار تصدیق شدہ کیسز کی شرح 3.36 فیصد اور روزانہ تصدیق شدہ کیسز کی شرح 2.49 فیصد ہے ۔وزارت نے بتایا کہ اسی دوران 9486 لوگ کووڈسے بازیاب ہوئے ہیں ۔ ابھی تک کووڈ سے کل چار کروڑ 27 لاکھ 97 ہزار 92 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بازیابی کی شرح 98.57 فیصد ہے ۔