کووڈ 19 کی ادویات کی بلیک مارکیٹنگ

   

8 رکنی ٹولی گرفتار ، 35 لاکھ مالیتی کٹس و دوائیاں ضبط
حیدرآباد۔ کووڈ۔19کے علاج میں استعمال کئے جا نے ولی اینٹی وگئرل ادویات کی بلیک مارکٹنگ میںملوث 8 رکنی ٹولی کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کر تے ہوئے ان کے قبضہ سے 35 لاکھ مالیتی دوائیاں بشمول کووڈ۔19 ٹسٹنگ کٹس ضبط کرلی۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے علاج کیلئے استعمال کی جا نے والی ادویات جیسے ریمڈسیور، فیابی فلو اور ایکٹم را کو کم قیمت میں حاصل کر تے ہوئے اس کی بلیک مارکٹنگ کی جا رہی تھی۔ کمشنر نے کہا کہ اس ٹولی کا سرغنہ ونیکٹ سبرامنیم ہے جو سری میڈی کیور پراڈکٹس کے نام سے ایک کمپنی چلاتا ہے۔ وہ بھاری مقدار میں دوائیاںہیٹر و فارما سے حاصل کر تے ہوئے اسے شہر کے دیگر ڈسٹربیوٹرس کو فروخت کررہا تھا ۔ فی دوا کی پیکٹ کو 3,500 ہزار رو پئے میں سنتوش کمار کو فروخت کیا کر تا اور سنتوش اسے کشور اور شاکر کو 6,000 روپے میں فروخت کیا کر تے تھے۔ اسی طرح مذکورہ افراد ان دوائیوں کو راہول کو 8,000 ہزار روپے میں فروخت کر تے تھے جب کے راہول اسے دوبارہ فردوس اور سیف نامی افراد کو 15,000 تا 30,000 روپئے میں فروخت کیا کر تا تھا۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ مذکورہ ادویات جو کورونا وائرس کے علاج کے لئے استعمال کئے جا تے ہیں اور صرف ہاسپٹلس کو ہی سپلائی کی جاتی ہیں، لیکن مریضوں کو راست طور پر 30,000 تا 40,000 روپئے میں فراہم کئے جا رہے تھے۔ اس بلیک مارکٹنگ کی اطلاع پر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے 8 افراد کو گرفتار کر تے ہوئے ان کے قبضہ سے 35.5 لاکھ مالیتی ادویات کو ضبط کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کو چادرگھاٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔