ضلع کے طبی عہدیداران کے ہمراہ کلکٹریٹ میں ہنگامی اجلاس، ضلع کلکٹر کا خطاب
کریم نگر۔ شام بروز پیر کوویڈ 19 کے متعلقہ ضلع طبی عہدیداران کیہمراہ ضلع کلکٹر کریمنگر کے کیمپ آفس میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوویڈ 19 کے جانچ کیلئے ٹروناٹ مشین کی کارکردگی کیلئے حسب ضرورت آلات کی موجودگی اور لیب ٹکنیشن ٹیم کی تعیناتی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ڈی ٹی سی او ڈاکٹر کے وی رویندر ریڈی کو اسکی ذمہ داری سپرد کرتے ہوئے اقدامات کی ہدایت دی۔ کوویڈ 19 مثبت پائے جانے والے افراد کے پرائمری رابطوں کی نشاندہی کرتے ہوئے علامتیں ظاہر ہو یا نہ ہو ان تمام رابطوں کے سامپلس کے حصول اور جانچ کیلئے اقدامات کے متعلقہ ڈاکٹر ناگاشیکھر اور ڈاکٹر جیوتی کو ذمہ داری عائد کی گئی اور اسکے متعلقہ اقدامات کی ہدایت دی۔ضلع کلکٹر نے مزید کہاکہ کوویڈ مثبت پائے جانے والے افراد کے Source کا لازمی طور پر پتہ لگایا جائے۔میڈیکل دکانوں میں ادویات کی خریدی کے متعلق جانکاری کیلئے کے ہمراہ ہفتہ میں ایک مرتبہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے۔ ابتدائی طبی مراکز میں فیور کلینک کا حسب معمول انعقاد ، ILI علامتوں کے حامل افراد کی نشاندہی کی جائے۔ ابتدائی طبی مراکز کے ڈاکٹروں ، عملہ کے ہمراہ ہفتہ میں ایک دفعہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے۔ کوویڈ 19 مثبت پائے گئے افراد کے رہائشی علاقوں میں ہر تین دنوں میں ایک دفعہ سروے کیا جائے۔ ضلع سرکاری ہاسپٹل میں کوویڈ 19 کیلئے خصوصی علحدہ بیڈز کے انتظام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ PPE کٹس کی خریدی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ضلع سرکاری ہاسپٹل میں اڈمیٹ مریضوں میں کوویڈ 19 کے علامتیں موجود نہ ہونے پر اندرون دس دن ڈسچارج کرنے ، علامتوں کی شدت میں اضافہ کے صورت میں گاندھی ہاسپٹل حیدرآباد کو ریفر کرنے کی صلاح دی۔ ہوم آئسولیشن کیلئے سہولیات نہ رکھنے والے افراد کو شاتاواہانہ آئسولیشن سنٹر کو بھیجنے ، شاتاواہانہ سنٹر میں آکسجن کی سہولت کے ساتھ ایمبولنس کی دستیابی کیلئے اقدامات کی ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت کو ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر سجاتا ، سپرنٹنڈنٹ رتنامالا ، ڈی ٹی سی او ڈاکٹر راویندر ریڈی ، ضلع سرکاری ہاسپٹل کے ڈاکٹر راویندر ، ڈاکٹر وسیم ، سرویلینس عہدیداران، ایم سی ہیچ انتظامی عہدیدار ڈاکٹر علیم و دیگر نے شرکت کی۔
