ممبئی: مہاراشٹرا میں منگل کے روز کورونا وائرس کے متاثرین میں 552 اضافہ ہوا ہے۔ جملہ مریضوں کی تعداد 5,218 ہوگئی ہے۔ ملک میں مہاراشٹرا ریاست سب سے زیادہ متاثر ہے۔
جبکہ مرنے والوں کی تعداد 230 سے زائد ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی جملہ تعداد تقریبا 19 ہزار ہوچکی ہے۔ مہارشٹرا کے علاوہ دہلی‘ گجرات‘ راجستھان‘ مدھیہ پردیش‘ ٹامل ناڈو‘ اتردیش ا ور دیگر ریاستوں میں بھی کورونا وائرس کے مریض ہیں۔