کوویڈ ویکسنیشن میں 147.72 کروڑ ٹیکے لگے

   

نئی دہلی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 96لاکھ سے زیادہ کوویڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 147.72 کروڑ سے زیادہ ہوگیا ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے چہارشنبہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 96 لاکھ 43 ہزار 238 کوویڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 147 کروڑ 72 لاکھ 8ہزار 846کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوویڈ انفیکشن کے 58097 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 14 ہزار 4 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.61 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.18 فیصد ہو گئی ہے ۔کوویڈ کی نئی شکل اومی کرون سے 23 ریاستوں میں، 2135 افرادمتاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ 653، دہلی میں 464 اور کیرالا میں 185 کیسز ہیں۔ اومی کرون کے انفیکشن سے 828 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 15389 افراد کوویڈ سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ 43لاکھ 21ہزار 803لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.01فیصد ہے ۔گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں 13لاکھ 88ہزار 647کوویڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 68کروڑ 38 لاکھ 17ہزار 242کوویڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔