حیدرآباد : حکومت تلنگانہ جنگی خطوط پر کوویڈ ۔ 19 ویکسین کے حصول کے لئے گلوبل ٹنڈرس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کی زیرصدارت آج منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ ویکسین کی کم سپلائی کے نتیجہ میں ریاستی حکام کو ٹیکہ اندازی کو روکنے پر مجبور ہونا پڑا ہے سوائے اُن افراد کو ویکسین دیا جارہا ہے جو سیکنڈ ڈوز لے رہے ہیں۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے پہلے ہی یہ اعلان کیا جاچکا ہے کہ ریاست کی پوری آبادی کو مفت ویکسین دیا جائے گا۔ کابینہ نے وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ کی زیرصدارت ٹاسک فورس کی تشکیل کو بھی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ادویات اور انجیکشن کی مستقل بنیادوں پر سپلائی اور حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔