٭ آل انڈیا ٹریڈرس کانفیڈریشن (سی اے آئی ٹی) نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام اپنے مکتوب میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کرنے کی درخواست کی ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ سات کروڑ چھوٹے کاروبار ہیں جن سے 40 کروڑ افراد وابستہ ہیں اور اگر ان میں کورونا وائرس پھیل گیا تو یہ تباہ کن ہوگا۔ اس تنظیم نے کہاکہ تاجرین اس ضمن میں حکومت کے ہر فیصلہ کی پابندی کریں گے۔