کوویڈ-19 : مہاراشٹر میں مثبت مریضوں کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار پار

   

کوویڈ-19 : مہاراشٹر میں مثبت مریضوں کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار پار

ممبئی: ملک بھر میں کورونا کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے، بھارت کے مشہور ومعروف تجارتی شہر میں بھی یہ وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے، ریاست بھر میں بھی یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔

مہاراشٹر میں اب کورونا کے مریضوں کی تعداد اب ایک لاکھ دس ہزار پار کر چکی ہے، مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے دو ہزار سات سو چھیاسی نئے مریض ہو گئے ہیں، جبکہ 178 افراد کی کورونا سے موت ہو چکی ہے، مہاراشٹر میں کورونا کی وجہ سے کل ہلاکتیں چار ہزار کے پار ہو چکی ہیں۔

اب تک کورونا کی وجہ سے چھ لاکھ سے زائد لوگوں کی جانچ کی گئی ہے، وہی دوسری جانب مہاراشٹر میں اس وبا سے صحتیابی کی شرح بڑھ گئی ہے، صحت یابی کی شرح بڑھ کر 47.2 ہوگئی ہے، مہاراشٹر میں چوبیس گھنٹوں میں 5,071 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

YouTube video