کوچی، 16 اکتوبر (یو این آئی) ریونیو انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ (ڈی آر آئی) کی کوچین ریجنل یونٹ کے اہلکاروں نے ایک بڑی کارروائی میں کوچین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر سے تقریباً دو کروڑ روپے مالیت کے ہیرے ضبط کیے ہیں، جنہیں وہ ملک سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ڈی آر آئی اہلکاروں نے چہارشنبہکے روز تھائی لینڈ جانے والے ایک مسافر کو روکا اور اس کے جسم پر چالاکی سے چھپائے گئے ہیرے برآمد کیے ۔