کوڑنگل کے بڑے تالاب کی دونوں جانب خاردار جھاڑیاں

   

اکثر حادثات سے عوام الناس و راہرو عاجز

کوڑنگل ۔ کوڑنگل کے بڑے تالاب کے کٹے لپر دو جانب خاردار گھنی جنگلی جھاڑیوں کے اُگ آنے سے آئے دن حادثات کی رونمائی ہو رہی ہے ۔ تالاب کے کٹے پر سے روزانہ چھوٹی موٹر گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں آٹو رکشے سے ملیں و پیدل راہرو و تانڈے کو اور تالاب کے کٹے کے اس پارموضع پرانا کوڑنگل میں واقع حضرت شیخ ابراہیم بلجیؒ کی درگاہ شریف پر مرد و خواتین حضرات آستانہ یو سی کیلئے آتے رہتے ہیں۔ ان حالات میں تانڈے اور درگاہ شریف پہونچے میں کافی دشواریاں ہوتی ہیں۔ بے ترتیب جھاڑیاں کٹے کی ہر دو جانب اُگ آنے سے مخالف سمت سے آنے والی موٹر گاڑیاں نطر نہ آنے سے آپس میں ٹکرا جاتی ہیں ۔ عوام الناس متعلقہ عہدیدران سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ کم از کم موجودہ طور پر موقع معائنہ کرتے ہوئے اپنی توجہ اس جانب مبذول کرتے ہوئے خاردار جنگلی جھاڑیوں کی کٹوائی اورصفائی کیلئے ضروری اقدامات عمل میں لاتے ہوئے عوام الناس کو مشکور و ممنون فرمائیں ۔
منڈل رام ریڈی پولیس اسٹیشن کی تنقیح
یلاریڈی ۔ منڈل رام ریڈی پولیس اسٹیشن کا ضلع ایس پی سرینواس ریڈی نے دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی ۔ انہوں نے اسٹیشن کے حدود میں جرائم کا ریکارڈ اور تفصیلات سب انسپکٹر بھونیشور راؤ سے دریافت کیا ۔ حادثات کے انسداد کیلئے گاڑی رانوں کو شعور دلانے کا مشورہ دیا۔ ہر گاڑی راں کو ہیلمنٹ کا ضرور استعمال کرنے کو کہا ۔