کوہلی اور روہت کا ٹی 20 کرئیر ختم ہوگیا!

   

نئی دہلی ۔ کیا روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی کیریئر ختم ہوگیا؟ کیا ویرات کوہلی دوبارہ کبھی ہندوستان کے لیے ٹی20 کرکٹ کھیلتے نظر نہیں آئیں گے؟ کیا ہندوستانی کرکٹ کے ان دو بڑے ستاروں نے اپنے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں؟ یہ تمام سوالات اس لیے اب موضوع بحث بن چکے ہیں کیونکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے معلنہ ٹیم میں ان دونوں کے نام نہیں ہیں۔ نیز ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ یہ مسلسل چوتھی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے جس میں روہت اور کوہلی کے نام نہیں ہیں۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی دونوں اس وقت ویسٹ انڈیز میں ہیں۔ یہ دونوں وہاں پہلے ٹسٹ اور پھر ونڈے سیریز کھیلیں گے۔ لیکن جب 5 جولائی کو ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب کیاگیا تو نہ تو روہت کا نام تھا اور نہ ہی کوہلی کا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا روہت سے ٹی20کی کپتانی کے ساتھ ساتھ بطورکھلاڑی اس فارمیٹ میں کھیلنے کا حق بھی چھین لیاگیا ہے؟ کیا ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کو ذہن میں رکھتے ہوئے روہت۔ کوہلی سے آگے دیکھ رہی ہے؟ ہندوستانی ٹیم کو دیکھ کر جو ٹی ٹوئنٹی سیریزکے بعد سیریز دیکھنے کو مل رہی ہے، ایسا لگتا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب روہت ۔ کوہلی کوٹی20 سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کے بعد سے مسلسل چوتھی سیریز میں ایسا ہوا ہے جب روہت اور کوہلی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا۔