ممبئی۔3جون(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیٹسمین رابن اتھپا نے کہا ہے کہ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کے پاس ہر طرح کے شاٹس کا ایک خزانہ ہے اور محدود اوورز کے نائب کپتان روہت شرما کے پاس گیند کو ہٹ کرنے کے لئے بہت سارا وقت رہتا ہیں۔اتھپا نے ایک پروگرام میں دونوں کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب میں روہت کی طرف دیکھتا ہوں مجھے لگتا ہے کہ ان کے پاس کسی بھی گیند پر اٹیک کرنے کے لئے وقت بہت رہتا ہے۔ یہ حیرانی میں ڈالنے والا ہے کہ وہ شاٹ کھیلنے کے دوران اتنا وقت کہاں سے لاتے ہیں۔انہیںبیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا شاندار احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ وراٹ کو کھیل کے مختلف فارمیٹ میں بیٹنگ کرتے دیکھتے ہی واضح ہو جاتا ہے کہ انہوں نے ہر فارمیٹ کے لئے اچھی خاصی تیاری کی ہے۔ونڈے کرکٹ میں وراٹ اس وقت تک ہوا میں کوئی شاٹ کھیلتے نہیں ہیں جب تک اس کھیل میں اس کی ضرورت نہ ہو۔اسی طرح ٹسٹ کرکٹ میں بھی وراٹ تبھی بڑے شاٹس کھیلتے ہیں جب وہ 120-150 کے ارد گرد رنز بنا لیتے ہیں۔اتھپا نے کہا کہ وراٹ لیکن جب ٹی20 میں کھیلتے ہیں تب وہ اپنے روایتی بڑے شاٹس نکالتے ہیں جس کے بارے میں مخالف ٹیم نے سوچا بھی نہیں ہوتا ہے کیونکہ آپ نے انہیں ونڈے اور ٹسٹ کرکٹ میں روایتی کرکٹ کھیلتے ہوئے ہی دیکھا ہے۔ان کے اسی اسٹائل کی وجہ سے بولر کو ہر شکل میں ان کے خلاف نئی منصوبہ بندی کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کی وراٹ جس طرح کھیل کے ہر فارمیٹ میں بیٹنگ کرتے ہیں وہ ان کے لئے شاندار اور حوصلہ افزا کر دینے والا ہے۔