ممبئی۔15مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے نمبر ایک بیٹسمین ویراٹ کوہلی کو سئیٹ کرکٹ کی درجہ بندی کے انٹرنیشنل ایوارڈ میں سال کے انٹرنیشنل کرکٹر اور بیٹسمین قرار دیا گیا۔ خواتین میں ہندستانی اوپنر سمرتی مدھانا کو سب سے بہترین خاتون کرکٹر کا ایوارڈ ملا۔ یہ ایوارڈ 2018-19 کی کارکردگی کی بنیاد پر بین الاقوامی کرکٹروں کو دیے گئے۔ ہندستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو سال کا بہترین بولر، چتیشور پجارا کو ٹسٹ کرکٹر، روہت شرما کوونڈے کرکٹر، آسٹریلیا کے آرون فنچ کو ٹوئنٹی20 کرکٹر، چائنامین بولر کلدیپ یادو کو سال میں بے مثال کارکردگی، افغانستان کے لیگ اسپنرکو ٹوئنٹی۔20 بولر، آشوتوش کو بہترین گھریلو کھلاڑی اورآشسو جیسوال کو جونیئر کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ ہندستانی کرکٹ کے آئکن اور1983کی ہندستان کی ورلڈ کپ جیت میں سیمی فائنل اور فائنل کے مین آف دی میچ رہے مہندر امرناتھ کو کارنامہ حیات ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ہر ٹیم کے ساتھ اینٹی کرپشن عہدیدارمقرر
دبئی ۔15مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ورلڈ کپ کو بدعنوانی سے بچانے کے لئے ہر ٹیم کے ساتھ الگ الگ اینٹی کر پشن عہدیدارمقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ ماضی میں اپنے نظام کے تحت کام کرتا تھا لیکن اب اینٹی کرپشن عہدیدار مقررکرنے کا مقصد کھلاڑیوں پر کڑی نظر رکھنا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ورلڈکپ میںاینٹی کرپشن افیسر ٹیم کے ساتھ ہوٹل ،گرائونڈ ، بس، ٹریننگ اور میچز کے دوران موجود ہوں گے۔ ان عہدیداروں کے تقررات ورلڈ کپ کے تمام میچز کے علاوہ وارم اپ میچز میں بھی ٹیم ہوںگے۔ اس سے قبل آئی سی سی میدان سے میدان عہدیدار تعینات کرتا تھا۔ آئی سی سی کا دعویٰ ہے کہ ورلڈ کپ بدعنوانیوں سے پاک ہوگا۔