دبئی۔4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں انتہائی خراب کارکردگی کا خمیازہ آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں 900 درجہ بندی نشانات سے نیچے گرکرچکانا پڑا ہے۔ کوہلی نے جب یہ سیریزشروع کی تھی تو ان کے 928 ریٹنگ پوائنٹس تھے اور وہ دنیاکے نمبر ایک بیٹسمین تھے۔ ان کے اور دوسرے مقام پر موجود آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کے درمیان 17 نشانات کا فاصلہ تھا جبکہ اسمتھ کے 911 پوائنٹس تھے لیکن سیریزختم ہونے پر کوہلی کے 886 پوائنٹس ہو چکے ہیں اورانہیں اس سیریز میں جملہ42 پوائنٹس کا نقصان ہوا ہے۔ نشانات میں نقصان کے باوجود وہ بیٹسمینوں کی فہرست میں اپنا دوسرا مقام بچانے میں کامیاب ہیں۔ کوہلی اورا سمتھ کے درمیان پوائنٹس کا فاصلہ اب بڑھکر 25 تک پہنچ گیا ہے۔ اسمتھ کے 911 اور کوہلی کے 886 پوائنٹس ہیں۔ کوہلی نے اس سیریز میں 2،19، 3 اور 14 رنز بنائے اور ان کی اوسط 9.50 رہی۔ کوہلی کی اپنے کیریئر میں کسی سیریز میں یہ دوسری سب سے خراب کارکردگی رہی۔ہندوستان نے ٹسٹ سیریز 0-2 سے گنوائی ۔