حیدرآباد۔/8 جنوری، ( سیاست نیوز) ملکاجگری پولیس نے کوہِ مولا علی کی ڈرون کیمرہ کے ذریعہ ویڈیو گرافی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ملکاجگری جی سندیپ کے بموجب 24 سالہ عادل بختاور عرف سید شاکر ساکن لالہ گوڑہ اور ڈی جے عدنان حیدرآباد عرف جہانگیر خان ساکن اولڈ بوئن پلی سکندرآباد نے کوہِ مولا علی کی بذریعہ ڈرون کیمرہ ویڈیو گرافی کی اور اس ویڈیو کو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد کی حرکت محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے جاری کئے گئے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اتنا ہی نہیں ڈرون کیمرہ کے استعمال پر پولیس نے بھی پابندی عائد کردی ہے۔