کوہیر منڈل میں نئے اساتذہ کو تقرر ناموں کی حوالگی

   

کوہیر۔ 17 ۔اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت تیلنگانہ نے حالیہ دنوں میں جو ڈی ایس سی کے تحت نئے ٹیچروں کے تقررات کو عمل میں لایا تھا اسی کے تحت کوہیر منڈل اور مستقر کو ہیر کے جملہ 17 اساتذہ کا تقرر عمل میں آیا ہے جس میں 16 اساتذہ اردو میڈیم اور تلگو میڈیم میں ایک اساتذہ کا تقرر عمل میں آیا اس موقع پر ضلع سنگا ریڈی میں منگل کے روز نئے منتخب اساتذہ کو ان کے تقرر نامے حوالے کے گئے اور متعلقہ منڈلوں سے رجوع ہو کر اپنی ملازمت کا اغاز کرنے کی ہدایت دی گئی اسی ضمن آج کوہیر منڈل ایجوکیشن آفس میں ذاکر حسین منڈل ایجوکیشن آفیسر نے نئے اساتذہ کے تعلیمی اسناد کی جانچ کی اور نئے اساتذہ کو استاد کے فرائض منصبی سے واقف کروایا اور ان کو اپنے ذمہ داری کو دلچسپی محنت و لگن سے ادا کرنے کا مشورہ دیا ۔اس موقع پر ذاکر حسین منڈل ایجوکیشن افیسر نے نئے منتخب اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر نئے منتخب اساتذہ ڈی سریکا نہا بیگم حنصہ صحالہ سمیہ کشف منیہا تحریم ناظمین اختر نوشین بیگم کے علاوہ شمشیر علی کوہیر ٹاؤن صدر کانگریس پارٹی محمد اعجاز احمد سروجکمار راوی کے علاوہ دیگر موجود تھے