کوہیر۔ اگر کوئی صلاحیتوں کو منوانے کے لئے تیار ہے ایسے لوگوں کے لئے ریاست تلنگانہ حکومت نے ہر شعبہ میں ان کا پورا پورا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس ضمن میں ضلع سنگاریڈی مستقر میں واقع سری کنڈہ لکشمن تلنگانہ اسٹیٹ پارٹی کلچر یونیورسٹی کے تحت آم کے باغات موجود ہیں جس کا ہر سال آم کے سیزن میں ہراج کیا جاتا ہے جس کو استھبل ایف آر ایس سنگاریڈی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ٹنڈر کے ذریعہ ہراج کیا گیا جس میں سنگاریڈی اور کوہیر کے آم کے تاجرین نے بڑھ چڑھ کر ہراج میں حصہ لیا۔ کوہیر کے نوجوان آم بیوپاری محمد عقیل احمد نے ہراج میں سب سے زیادہ بولی لگاتے ہوئے استھبل کو اس سیزن کے لئے خریدلیا اور اس کے علاوہ انہوں نے گجویل میں واقع ایس کے ٹی ایس ایج یو کے تحت واقع آم کے باغ کو بھی اپنے نام کرلیا۔ اس موقع پر محکمہ ہائی کلچریونیورسٹی کے سائنسدانوں نے محمد عقیل احمد کی ہمت افزائی کرتے ہوئے ان کی شال پوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے ایک یادگار مومنٹو پیش کیا۔ محمد عقیل احمد نے بتایا کہ آئندہ مستقبل میں بھی ہر شعبہ میں نام روشن کرنے کا عزم کیا۔ عقیل احمد ٹی آر ایس کوہیر منڈل نائب صدر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہائی کلچر عہدیدار نے بتایا کہ عقیل احمد چھوٹی سے عمر میں تجارت میں کافی تجربہ رکھتے ہیں۔ ایسے نوجوانوں کی ہمت افزائی کرنا ہمارا ایک فریضہ تھا۔ انہوں نے کہا تلنگانہ میں دیہی سطح پر بھی کئی نوجوان موجود ہیں۔ ان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی نہ کسی شعبہ میں آگے آتے ہوئے اپنے وجود کا احساس دلائیں۔