کوہیر کو میونسپلٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ ،کے ٹی آر سے نمائندگی

   

کوہیر ۔ ریاستی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی و بلدی نظم و نسق مسٹر کے تارک راما راؤ کے دورہ ظہیرآباد کے موقع پر کوہیر منڈل ٹی آر ایس پارٹی قائدین بشمول محمد کلیم الدین سابق سرپنچ کوہیر سندیپ کمار کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں کی جانب سے قومی شاہراہ نمبر 65 پر ریاستی وزیر کے قافلے کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیااور اس موقع پر ظہیرآباد میں واقع باگا ریڈی اسٹیڈیم میں جلسہ گاہ میں محمد شاہد مسعود نمائندہ ایم پی ٹی سی کوہیر اور محمد افتخار احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاون نے رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ کے ہمراہ ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ سے نمائندگی کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت حوالے کرتے ہوئے کوہیر میجر گرام پنچایت کو میونسپلٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔ جس پر وزیر موصوف نے سرپنچ کی 5 سالہ معیاد ختم ہونے کے بعد کوہیر کو میونسپلٹی درجہ دینے کا تعیقن دیا اور اس کے علاوہ کے نرسملو صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل نے کے ٹی آر کو ایک تحریری یادداشت حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ کوہیر منڈل میں 2018 گزٹ کے مطابق 5 ہزار ایکر اراضی وقف میں شامل کردیا گیا جس کی و جہ سے کوہیر منڈل کے سیکڑوں کسان پریشان حال ہیں ۔ اسجانب توجہ دیتے ہوئے کسانوں کی اراضیات کے مسائل کو حل کرنے کا ریاستی وزیر سے مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر محمد عقیل احمد نائب صدر کوہیر منڈل ٹی آر ایس پارٹی ، محمد جلیل احمد آتما کمیٹی ڈائرکٹر محمد یوسف پٹیل ، سید رئیس الدین ، محمد عمر احمد کے علاوہ ٹی آرا یس کارکنوں سرپنچوں اراکین منڈل پرجا پریشد اور اس موقع پر کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔