کوہ پیما پریم لتا کے پدم شری ایوارڈ کا سرقہ

,

   

جمشید پور ۔ /16 جون (سیاست ڈاٹ کام) شرپسندوں نے ایورسٹ پر چڑھائی کرنے والی مشہور خاتون کوہ پیما پریم لتا کے پدم شری ایوارڈ کا مبینہ طور پر سرقہ کرلیا ہے ۔ ایک زمانہ وہ بھی تھا جب پریم لتا ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھائی کرنے والی سب سے زیادہ عمر رسیدہ خاتون تھیں ۔ ان کی عمر 48 سال تھی اور 2018 ء میں ان کا یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا ۔ ان کے شوہر ومل اگروال نے بتایا کہ سارقوں نے پدم شری ایوارڈ کے علاوہ مکان سے 20,000 روپئے نقد ، چاندی کے 15 سکے اور کمپیوٹر کی دو ہارڈ ڈسک کا بھی سرقہ کرلیا ۔