کویتا نظام آباد ادارہ جات مقامی سے ایم ایل سی امیدوار

,

   

آج پرچہ نامزدگی کا ادخال
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست نیوز) نظام آباد مقامی ادارہ جات کی ایم ایل سی نشست کیلئے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس نے اپنی سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ کل 18 مارچ کو نظام آباد پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرے گی ۔ گزشتہ چند دنوں سے ٹی آر ایس امیدوار کی تلاش کے مسئلہ پر تجسس پیدا ہوگیا تھا ۔ تاہم ٹی آر ایس ہائی کمان نے آج رات کویتا کو اپنا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ چہارشنبہ کی صبح کویتا کی امیدواری کا باضباطہ اعلان کریں گے ۔ کے کویتا کو 2019 ء کے پارلیمانی انتخابات میں حلقہ نظام آباد سے شکست ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں راجیہ سبھا کیلئے نامزد کرنے کی قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکن پارٹی نے سابق اسپیکر اسمبلی کے آر سریش ریڈی کو اپنا امیدوار بنایا چنانچہ کویتا اب ایم ایل سی انتخابات کیلئے امیدوار بنائی گئی ہیں۔