کویتا کی درخواست ضمانت ، دہلی کی عدالت میں آج دوبارہ سماعت

   

بی آر ایس ایم ایل سی کے وکیل کی مدلل بحث، ای ڈی اور سی بی آئی آج بحث کریں گی
حیدرآباد ۔ 27 مئی (سیاست نیوز) بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت پھر ایک مرتبہ کل تک کیلئے ملتوی ہوئی ہے۔ دہلی شراب اسکام کیس سے متعلق ای ڈی، سی بی آئی مقدمات میں کویتا کی جانب سے ضمانت کیلئے داخل کردہ درخواست پر آج 27 مئی کو دہلی کے روس ایونیو کورٹ نے سماعت کی ہے۔ کویتا کے وکیل وکرم چودھری نے بحث میں حصہ لیا۔ تقریباً 40 منٹ تک وکیل وکرم چودھری نے بحث کرتے ہوئے کے کویتا کی گرفتاری کو قواعد کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ای ڈی اور سی بی آئی نے منگل کو ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ مباحث میں حصہ لینے سے واقف کرایا جس پر دہلی روس ایونیو کورٹ نے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کردیا۔ واضح رہیکہ ای ڈی اور سی بی آئی کے کیس میں کویتا کی ضمانت سے متعلق درخواست کو ٹرائل کورٹ نے مسترد کردیا تھا جس پر کویتا نے اس فیصلے کو دہلی ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ کویتا کے وکیل وکرم چودھری نے بتایا کہ کویتا کا کیس سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہونے کے دوران 41(A) کے تحت سمن جاری کیا گیا۔ سی آر پی سی 161 کے تحت نوٹس جاری کیا گیا۔ اس کے بعد 41(A) کو کیوں تبدیل کیا گیا استفسار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں مقدمہ زیر دوران تھا۔ اسی وقت ای ڈی عہدیدار کویتا کی قیامگاہ پر تھے ۔ عدالتی تحویل میں رہنے کے دوران ہی سی بی آئی نے پوچھ تاچھ کیلئے درخواست داخل کی تھی ۔ درخواست کو عدالت نے سماعت کیلئے قبول کیا مگر اس کی کویتا کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ سی آر پی سی کے قواعد کے مطابق سی بی آئی سے پوچھ تاچھ کرنا ہے تو کویتا کی دلیل پر بھی غور کرنا ضروری ہے۔ وارنٹ کی اجرائی سے قبل کویتا کو گرفتار کیا گیا۔2