کویت میں خوفناک سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک

   

کویت سٹی : کویت کے دارالحکومت میں ایک مشہور ’’فیشنسٹا‘‘کی کار کی دوسری گاڑی سے ٹکر نے شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے جس سے دو ہم وطن ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ خاتون، جو ایک آن لائن مشہور بلاگر ہے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے تفتیش کیلئے 10 روز تک پولیس کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔خلیجی ملک کی وزارت داخلہ کے مطابق یہ المناک حادثہ جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے، جمعرات کی صبح 3.17 بجے پیش آیا۔حادثے سے متاثر افراد کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں دو زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ ملزمہ کے خلاف 10 الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں قتل، حادثاتی طور پر چوٹ پہنچانا، شراب نوشی یا نشہ آور اشیاء کے زیر اثر گاڑی چلانا، مقررہ رفتار کی حد سے تجاوز کرنا، اشارہ توڑنا، لاپرواہی سے گاڑی چلانا،غلط انشورنس کے ساتھ گاڑی چلانا، لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا، دوسروں کی املاک کو نقصان پہنچانا، اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانا شامل ہیں۔
ہاسپٹل کے ڈاکٹر سنجیا سینانائیکے نے کہا کہ یہ “ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں پہلا ایسا کیس ہے”۔سینانائیکے نے کہا کہ مریضہ کی صحت بہتر ہورہی اور وہ ابھی باقاعدہ طبی نگرانی میں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیس طفیلیوں کے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے کے خطرے کو اجاگر کرتا ہے۔