کِم کیون ہی دوسری بار تفتیش کیلئے پیش

   

سیول، 18 اگست (آئی اے این ایس): جنوبی کوریا کی گرفتار سابق خاتون اول کِم کیون ہی پیر کے روز خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے دفتر میں دوسری بار تفتیش کے لیے پیش ہوئیں۔ انہیں گزشتہ ہفتے کرپشن الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔کِم پر الزام ہے کہ وہ اسٹاک میں ہیرا پھیری، 2022 اور 2024 کے انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگیوں میں مداخلت اور یونفکیشن چرچ سے مہنگے تحائف لینے جیسے معاملات میں ملوث رہی ہیں۔پیر کو تفتیش کے دوران انہوں نے زیادہ تر سوالات پر خاموشی اختیار کی اور بعض اوقات جواب دیا کہ معلوم نہیں یا یاد نہیں۔اس کے ساتھ ہی یونفکیشن چرچ کے ایک رہنما اور ایک شمن پر بھی الزام ہے کہ انہوں نے کِم کو قیمتی زیورات اور تحائف پہنچائے اور سیاسی معاملات میں اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔