پٹھان کوٹ: پٹھان کوٹ کورٹ جموں و کشمیر کے کتھوعہ میں پیش آئے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی او رقتل کے معاملہ میں چھ افراد کو مجرم قرار دیا۔ اس متاثرہ لڑکی کو 10جنوری 2018 ء کو اغواء کیا گیا او ر۴۱/ جنوری کو مردہ حالت میں پائی گئی۔ معزز جج نے گاؤں کے سربراہ سنجی رام، دو پولیس عہدیداران ایس پی او دیپک کھجوریہ اور سریندر ورما، ہیڈ کانسٹبل تلک راج، آنند دتہ او رپرویش کمار شامل ہیں۔
سنجی رام کا لڑکا وشال کو کورٹ نے بری کردیا۔ متاثرہ لڑکی کو اغواء کرنے کے بعد اسے نشہ آور ادویات دئے گئے، جسمانی اذیتیں دی گئی اس کے بعد اس کا قتل کردیا گیا۔ ہیڈ کانسٹبل تلک راج اور سب انسپکٹر آنند دتہ نے گاؤں سربراہ سے ثبوت مٹانے کیلئے چار لاکھ روپے رشوت لی تھی۔