کپواڑہ میں فوجی کیمپ سے ایک فوجی اہلکار کی جھلسی ہوئی لاش برآمد

   

سری نگر15مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سرحدی ضلع کپوارہ کے پنزگام علاقے میں جمعہ کے روز ایک فوجی کیمپ میں ایک فوجی اہلکار کی جھلسی ہوئی لاش بر آمد کی گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پنزگام میں واقع 175 ٹریٹوریل آرمی رجمنٹ کیمپ میں جمعہ کے روز ایک فوجی اہلکار کی جھلسی ہوئی لاش بر آمد کی گئی۔مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت 31 سالہ مشتاق احمد پیر ولد محمد یاسین پیر ساکن میدان چوگل ہندواڑہ کے بطور ہوئی ہے ۔