نئی دہلی: آل انڈیا میئر اور آر ڈبلیو اے کانفرنس کے چیف کنوینر کرنل (ریٹائرڈ) ٹی پی تیاگی نے چہارشنبہ کو کہا کہ اگر انتظامیہ کچرے کا انتظام کرنے سے قاصر ہے تو اسے سول سوسائٹی کو ذمہ داری سونپنی چاہیے ۔ کرنل تیجیندر پال تیاگی نے 4 جون کو ہونے والی چوٹی کانفرنس سے قبل یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن نے غازی پور، بھلسوا اور اوکھلا میں کچرے کے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچرے کے ان پہاڑوں کے بجائے میونسپل کارپوریشن سینیٹری لینڈ فلز بنا سکتی ہے جس سے زمین بھی نہیں گھرے گی اور فضائی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ آلودگی سے لڑنے کے لیے ان کے پاس متعدد اقدامات ہیں جن پر وہ سربراہی اجلاس میں بات کریں گے ۔اس کے علاوہ وہ 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ایک عالمی ماحولیاتی کانفرنس اور ایکسپو کا بھی اہتمام کریں گے ، جس میں پورے ملک کے ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز (آر ڈبلیو اے ) اور تاجروں کو ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی اور آلات بھی پیش کیے جائیں گے ۔