گوہاٹی 4 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی نے کچھ افراد اور گروپس کے جھگڑالو اور لاپرواہ رویہ پر تشویش کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ملک کی عدلیہ اس طرح کے عناصر سے نمٹ سکتی ہے ۔ چیف جسٹس گوہاٹی ہائیکورٹ میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے تاہم اپنے ریمارکس کی وضاحت نہیں کی اور نہ ان افراد یا گروپس کا نام لیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس طرح کے واقعات محض استثنائی ہوسکتے ہیں اور ہمارا عدلیہ اس طرح کے جھگڑالو اور لا پرواہ رویہ والے عناصر سے نمٹنے میں آگے آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر فریق کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھے ۔
یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے ‘ اسرائیل کا ہندوستان کو پیام
نئی دہلی 4 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے ہندوستان کو فرینڈ شپ ڈے کے موقع پر ہندوستانی فلم کے ایک گیت ’’ یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے ‘‘ کے ذریعہ پیام دیا ہے ۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے ایک پیام میں ہندوستان کو یوم دوستی کی مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین پہلے سے موجود تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائیگا اور انہیں آپسی تعاون کی نئی بلندیوں تک پہونچانے کی جدوجہد کی جائے گی ۔