کھرگے نے 21 ڈسمبر کو سی ڈبلیو سی اجلاس طلب کیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ ہندی پٹی کی تین ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں شکست کے چند دن بعد کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس 21 دسمبر کو طلب کیا ہے۔ پارٹی قائدین کے مطابق سی ڈبلیو سی کو کھرگے نے 21 دسمبر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں بلایا ہے۔سی ڈبلیو سی کی میٹنگ تین ریاستوں میں پارٹی کی شکست اور پارلیمنٹ میں حالیہ بڑے پیمانے پر سیکورٹی کی خلاف ورزی کے تناظر میں ہوگی۔ یاد رہے کہ 14 ممبران پارلیمنٹ 13 لوک سبھا اور ایک راجیہ سبھا کو سرمائی اجلاس کے بقیہ کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔ 19 دسمبر کو انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) بلاک کی میٹنگ طے کی گئی ہے۔ پارٹی لیڈر نے کہا کہ سی ڈبلو سی کے دوران 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کے لئے پارٹی کی حکمت عملی سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔