کھمم: ڈبل بیڈروم مکانات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کشیدگی

   

بی آر ایس کارکنان اور عوام کے درمیان ہاتھاپائی، مستحقین کے ساتھ نا انصافی کا الزام

کھمم: 5 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھمم شہر کے ڈیویژن 8 میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے ڈبل بیڈروم مکانات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جب ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم میں عوامی نمائندوں کی جانب سے جانب داری برتی گئی ۔ عوام نے کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ قرعہ میں ناموں کا انتخاب ہونے کے باوجود کھمم اربن تحصیل دار نے ڈبل بیڈروم مکانات جن مستحق افراد کو منظور ھوے ان تمام افراد کو مقرر وقت پر تقریب میں حاضر ہوکر اپنے مکانات کی پروسیڈنگ کاپی حاصل کرلینے کی ہدایت جاری کی مگر اچانک مستحق افراد اور منظور شدہ افراد کے ناموں کو نکال کر بی آر ایس کارکنان کے ناموں کو شامل کرکے مستحق افراد کے بجائے غیر مستحق افراد میں ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کردیے گئے۔ عوام نے بالخصوص خواتین نے اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پی اجے کمار کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کے ڈیویژن 8 جہاں کانگریس کارپوریٹر سیدلو حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں بی اجے کمار نے اقتدار کے نشے میں مستحقین کے ناموں کو نکال کر بی آر ایس کارکنان میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم عمل میں لائی خواتین نے پولیس عہدیداران اور پی اجے کمار کے گاڑی کے آگے لیٹ کر زبردست احتجاج کیا اور حالات کشیدہ ہوگئے۔ ڈیویژن کے عوام اور بی آر ایس کارکنان کے درمیان زبردست ہاتھا پائی ہوئی پولیس اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے احتجاجیوں کو زبردستی وہاں سے ہٹا کر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار کے قافلے کو بحفاظت وہاں سے روانہ کردیا اس واقعہ کے بعد کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید نے صحافتی کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ ڈیویژن 8 وی ایس آر نگر کھمم میں ڈبل بیڈروم مکانات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جو بدبختانا واقعہ پیش آیا اس کے ذمہ دار کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجیکمار ہیں۔ محمد جاوید نے کہا کہ ڈویڑن 8 جہاں کے کارپوریٹر کانگریس پارٹی سے ہے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستحق عوام کو ڈبل بیڈروم مکانات سے محروم کرکے بی آر ایس کارکنان میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم عمل میں لائی گئیں جو سراسر ناانصافی پر مبنی ہے محمد جاوید نے کھمم پولیس پر بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کھمم پولیس پی اجیکمار کے اشارے پر کام کررہی ہے کھمم کی پولیس بی آر ایس حکومت کی غلام بن چکی ہے محمد جاوید نے اس مسلہ پر مستحقین کو انصاف ملنے تک کھمم شہر میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجیکمار کے خلاف احتجاج جاریِ رکھنے کا اعلان کیا