کھیلو شطرنج سے انقلاب کی امید :بھرت

   

نئی دہلی۔ آل انڈیا شطرنج فیڈریشن (اے آئی سی ایف) کے سکریٹری بھرت سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ کھیلو انڈیا پروگرام کی طرز پرکھیلو شطرنج پہل ملک میں کھیل میں انقلاب لا سکتی ہے۔اے آئی سی ایف کے اعلیٰ عہدیدار نے یہ بات یہاں جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں شطرنج اولمپیاڈ کے ٹارچ ریلے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کھیلو شطرنج پروگرام شروع کرنے کی خواہش کا اعلان کرنے کے بعد کہی۔چوہان نے ایک بیان میں کہا، ہندوستان میں شطرنج کی بہت زیادہ صلاحیت ہے اور اے آئی سی ایف نوجوان ہنرکو فروغ دینے کے لیے تندہی سے کام کررہا ہے۔ تاہم شطرنج کے لیے کھیلو انڈیا جیسا پروگرام ملک میں کھیل میں انقلاب لاسکتا ہے۔ اس سے ہندوستان میں شطرنج کو پاور ہاؤس بنانے کے ہمارے مقصد کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا اس سطح کے ملک گیر ٹورنمنٹس نوجوان ہندوستانیوں کو اس کھیل کو کھیلنے کی ترغیب دیں گے ۔