کیرالا: دولہا دلہن سمیت شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے41 افراد کوویڈ۔19سے متاثر

,

   

کسارا گوڈ (کیرالا): کوویڈ۔19 کی وباء دوران شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے 41 کے بشمول دولہا دولہن بھی کوویڈ۔19 سے متاثر ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ کیرالا کے کسارا گوڈ ضلع کے چینگالا علاقہ میں پیش آیا۔ کسارا گوڈ ضلع کلکٹر نے تمام متاثرین کو کورنٹائن منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ شادی 17 جولائی کو ایک مکان میں منعقد کی گئی تھی۔

ڈپٹی ڈ ایم او ڈاکٹر منوج نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں تقریبا 50 سے زائد افراد نے شرکت کی تھی جبکہ سرکاری احکامات کے مطابق شادی کی تقریب میں بیک وقت 50 سے زائد افراد موجود نہیں رہ سکتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کسارا گوڈ ضلع حکام تقریب منعقد کرنے والے افراد کے خلاف کیرالا حکومت کے احکام کی مبینہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرنے کا امکان ہے۔ ضلع کلکٹر نے شہریوں سے خواہش کی کہ وہ تقاریب میں ہجوم جمع کرنے سے گریز کریں۔