کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کی زائد از دو سال بعد ضمانت منظور

   

نئی دہلی :سپریم کورٹ آج کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔ زائد از دو سال بعد ان کی رہائی کیلئے راہیں ہموارہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کی درخواست ضمانت پر آج سماعت ہوئی جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے ان کی ضمانت منظورکرلی۔الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ نے 3 اگست کو صحافی صدیق کپن کی درخواست ضمانت نامنظور کر دی تھی۔ واضح رہے کہ ماہ اکتوبرسال 2020 میں صدیق کپن کو اس وقت گرفتارکیا گیا جب وہ ایک دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی اورقتل واقعہ کی رپورٹنگ ریاست اترپردیش کے ہاتھرس جارہے تھے۔